ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترکنڑا: پسماندہ طبقات کے طلبہ کی طرف سے اعلیٰ تعلیمی قرضہ جات کے لئے درخواستیں مطلوب

اُترکنڑا: پسماندہ طبقات کے طلبہ کی طرف سے اعلیٰ تعلیمی قرضہ جات کے لئے درخواستیں مطلوب

Tue, 09 May 2017 18:58:47    S.O. News Service

کاروار9؍مئی (ایس او نیوز) پسماندہ طبقات کے وہ طلبہ جو سی ای ٹی امتحان پاس کرکے بی ای(انجینئرنگ)، ایم بی بی ایس، بی یو ایم ایس(یونانی)، بی ایچ ایم ایس ہومیو پیتھک)، بی اے ایم ایس(آیورویدیک)،ایم سی اے،ایم ایس سی (اگریکلچر)جیسے کورسس میں اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں، ان کے لئے سالانہ ۲ فیصد شرح سود پرایک لاکھ روپے تک تعلیمی قرضہ جات فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند پسماندہ طبقات کے طلبہ سے جن کی کُل خاندانی آمدنی سالانہ 3.5لاکھ روپے کی حد میں ہو، تعلیمی قرضے کے لئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔اس کے لئے طلبہ کودیوراج ارس بیک ورڈ کلاس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ویب سائٹ www.karnataka.gov.in/dbcdc پر جاکر Usernameinfra\dbcdcarivu اور پاس ورڈ- DB(d#098 استعمال کرتے ہوئے آن لائن درخواستیں داخل کرنی ہونگی۔جس کی آخری تاریخ 20مئی ہے۔درخواست کے ساتھ ذات کا سرٹی فکیٹ ،آدھار کارڈ نمبر، ایس ایس ایل سی امتحان کا مارکس کارڈ، سی ای ٹی داخلہ ٹکٹ ، اسکیان کرکے منسلک کرنا ہوگا۔مزید معلومات کے لئے مذکورہ کارپوریشن کے ضلع دفتر سے یا ٹیلی فون نمبر ؍ 08022374832/ 08382223229 پررابطہ قائم کیا جاسکتاہے۔


Share: